ہومتازہ ترینبڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، وفاقی وزرا

بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، وفاقی وزرا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، مصدق ملک، میاں محمد معین وٹو، سینیٹر محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا دورہ کیا جہاں انہیں حکام نے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے مؤثر ارلی وارننگ سسٹم پر کام کیا ہے، بروقت معلومات کی فراہمی سے عوام کو پیشگی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنا مقدمہ عالمی سطح پر لے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے وہ ممالک متاثر ہو رہے ہیں جو اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبے پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر کام جاری ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم ضروری ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مون سون سے پہلے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے تھے، اموات سیلاب سے نہیں بلکہ انفراسٹرکچر کے گرنے سے ہوئیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی روزانہ میٹنگ کر رہی ہے، سیلاب اور حدت بڑھنے کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے اقدامات جاری ہیں، بروقت ریسکیو اینڈ ریلیف سے سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے، زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں