ہومUncategorizedرونالڈو کی ہالی ووڈ انٹری، فٹبال ڈرامہ سیریز میں کردار

رونالڈو کی ہالی ووڈ انٹری، فٹبال ڈرامہ سیریز میں کردار

ہالی ووڈ (لارڈ میڈیا): پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ وہ اپنی پہلی ٹی وی سیریز ‘ڈے ونز’ میں نہ صرف اداکاری کریں گے بلکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گے۔

یہ سیریز رونالڈو کی پروڈکشن کمپنی ‘یو آر-مارو اسٹوڈیوز’ کی تیار کردہ ہے جو معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کی گئی تھی۔

میتھیو وان اس سے قبل کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ سیریز کی کاسٹ میں سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری، اداکار ڈیمین لیوس، برطانوی ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات شامل ہیں۔

ڈرامہ ایک فرضی فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کی کہانی پر مبنی ہے جو جدید فٹبال کی سیاست اور سخت مقابلے کا سامنا کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیریز کی شوٹنگ شمال مغربی لندن میں ہو رہی ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں