ہومتازہ ترینپاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیوں کا اعلان

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیوں کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عبداللہ شفیق کو عبدللہ فضل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

عبداللہ شفیق کے علاوہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کی مضبوطی کو برقرار رکھا جا سکے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ دونوں سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں