تہران (لارڈ میڈیا) : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جنگ کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور اسے عالمی قوانین کی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلوں اور بجلی کو تباہ کرنے کی دھمکی غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام ہے، عام شہریوں کو سزا دینا اور انتقامی کارروائیاں کرنا جنگی جرم کے مترادف ہے۔ امریکی فوجیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی احکامات پر عمل نہ کریں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیا ہے کہ واشنگٹن کے پاس ایرانی عوام کے مفادات کا احترام کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ امریکا کو ایران اور ایرانی عوام کا احترام کرنا چاہیے اور اپنی پالیسی اور رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے لیے ثالثوں کی کوئی کمی نہیں ہے، مسئلہ واشنگٹن کا غیر منطقی رویہ اور اس کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں۔ ایران نے ہمیشہ امریکا کے غیر منطقی اقدامات کا مضبوطی سے جواب دیا ہے۔


