اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : ملک میں موبائل فون صارفین کو بھاری ٹیکسوں کا سامنا ہے، جہاں ہر موبائل لوڈ پر صارفین کو ساڑھے 34 فیصد تک ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔ 100 روپے کا بیلنس لوڈ کرنے پر صارفین سے تقریباً 29 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں کاٹ لیے جاتے ہیں۔
ایڈوانس انکم ٹیکس کے طور پر 15 فیصد کے حساب سے 13.04 روپے کی کٹوتی ہوتی ہے۔ باقی ماندہ بیلنس پر ساڑھے 19 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں مزید 14.19 روپے سیلز ٹیکس کی مد میں کٹ جاتے ہیں۔
یوں 100 روپے کا لوڈ کرانے کے بعد صارف کو محض 72.77 روپے کا بیلنس موصول ہوتا ہے، جبکہ تقریباً 27.23 روپے مختلف ٹیکسوں کی کٹوتی میں چلے جاتے ہیں۔


