ہومتازہ ترینمیرپور آزاد کشمیر میں 45 روز بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال

میرپور آزاد کشمیر میں 45 روز بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال

میرپور (لارڈ میڈیا) آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی شروع کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں کے حوالے سے بھی درخواستیں جلد منظور ہوں گی۔

واضح رہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں