کراچی (لارڈ میڈیا): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سائیکل ایمبولینس سروس کے آغاز پر اداکارہ مشی خان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں سائیکل ایمبولینس سروس شہریوں کے ساتھ مذاق ہے۔ مشی خان نے مزید کہا کہ مریضوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے اور سائیکل ایمبولینس وقت طلب ہوگی۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ کیا چھوٹی اور تنگ گلیوں میں سائیکل چلانے کے لیے سائیکل ریسنگ والے بلائیں جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کی جائے جو ٹریفک اور تنگ گلیوں میں تیزی سے حرکت کر سکے۔
انہوں نے مرتضیٰ وہاب کو مشورہ دیا کہ شہریوں کے ساتھ اس طرح کے مذاق نہ کریں اور بہتر یہ ہے کہ کوئی کامیڈی شو شروع کریں۔


