ہومتازہ ترینچین کے بین الاقوامی مسافر فضائی روٹس 80 ممالک کے 177 شہروں...

چین کے بین الاقوامی مسافر فضائی روٹس 80 ممالک کے 177 شہروں تک پھیل گئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے نائب سربراہ ہان جون نے بتایا ہے کہ چائنہ ایئر لائنز اس وقت 5 براعظموں کے 80 ممالک کے 177 شہروں کو آپس میں ملانے والی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر فضائی پروازیں چلا رہی ہیں۔

ہان نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چائنہ ایئر لائنز مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد باقاعدہ بین الاقوامی فضائی روٹس پر پروازیں چلا رہی ہیں۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بین الاقوامی فضائی روٹس پر 4 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.7 فیصد زائد ہے۔

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیارے سی 919 کی بین الاقوامی سطح پر پہلی پرواز بھی متوقع ہے۔ ایئر چائنہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ سی 919 کو 12 اگست سے بیجنگ۔اولان باتور روٹ پر باقاعدہ سروس میں شامل کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں