ہوماہم ترینلاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران دو حادثات، ایک شخص ہلاک،...

لاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران دو حادثات، ایک شخص ہلاک، سات زخمی

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران دو مختلف حادثات پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق شادباغ کھوکھر روڈ پر کرنٹ لگنے سے 22 سالہ عدنان جاں بحق ہوا۔

دوسرا واقعہ نین سکھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھر کی دیوار گرنے سے سات افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جن میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں