ہومتازہ ترینپاکستانی فری لانسرز کی بڑی کامیابی, ایک سال میں 1.76 ارب ڈالر...

پاکستانی فری لانسرز کی بڑی کامیابی, ایک سال میں 1.76 ارب ڈالر زرمبادلہ کما لیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 کے دوران 1.76 ارب ڈالر کما کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا ہے کہ فری لانسرز نے اپنی محنت اور کاوشوں سے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمایا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں فری لانسرز نے 984 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا، جو ایک سال میں 78 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

فری لانسرز کے کمائے ہوئے زرمبادلہ نے ملکی میکرو اکنامک اشاریوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پیفلا کے صدر ڈاکٹر عمران بٹاڈا کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ بے روزگاری اور غربت کو کم کرنے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ آمدنی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو فری لانسنگ میں آگے بڑھنے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے پیفلا نے ہزاروں نوجوانوں کو مفت تربیت دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ڈاکٹر عمران بٹاڈا نے فری لانسرز کو مشورہ دیا کہ وہ انفرادی طور پر کام کرنے کے بجائے اسٹارٹ اپس یا رجسٹرڈ کمپنیاں قائم کریں تاکہ وہ جامع خدمات فراہم کرسکیں۔ انڈسٹری کے تخمینے کے مطابق، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ فری لانسرز کام کر رہے ہیں، جو دنیا کی چوتھی بڑی فری لانسنگ افرادی قوت بناتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں