ہومتازہ ترینکراچی میں پولیس مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

پہلا مبینہ مقابلہ شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد بلاک یو کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔ کارروائی کے دوران ایک ڈاکو عبدالرحمٰن زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرسید تھانے کی حدود میں دوسرا مبینہ مقابلہ نارتھ کراچی سیکٹر بی-7 میں ہوا، جہاں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ دونوں زخمی ملزمان نواز اور منصور کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں