اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے طلبا سے خطاب کیا۔
مفتی عبد الرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست اور افواج پاکستان کی اہمیت کو سمجھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے اور نوجوانوں کو مستند معلومات کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی دیانت داری، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن سے وفاداری قابل تقلید ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے اور قومی اتحاد و یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ خوارج دین کی غلط تشریح کرتے ہیں اور مسلمانوں ہی کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں۔ انہوں نے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔


