ہومUncategorizedوزیراعظم شہباز شریف کا رواں ہفتے کوئٹہ جانے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ہفتے کوئٹہ جانے کا امکان

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ہفتے کوئٹہ کے دورے کا امکان ہے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق، دورے کو حتمی شکل سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر متعلقہ حکام تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں صوبے میں امن کو مزید مستحکم بنانے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں