ہومتازہ ترینمصری کوچ نے ارجنٹینا کے خلاف میچ کو 'فکس' قرار دے دیا

مصری کوچ نے ارجنٹینا کے خلاف میچ کو ‘فکس’ قرار دے دیا

قاہرہ (لارڈ میڈیا) : فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہو گئے۔ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصری کھلاڑی، سوشل میڈیا صارفین اور ٹیم کے کوچ نے ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ ریفری نے 100 گز دور ہونے والے مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں محمد صلاح اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کے درمیان تصادم پر بھی فاؤل نہیں دیا گیا۔ ریفری کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مصری ٹیم کے ہیڈکوچ حسام حسن نے ریفری کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر انہیں یلو کارڈ جاری کیا گیا۔ بعد ازاں ارجنٹینا نے 3-2 سے جیت کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مصری کھلاڑی مصطفیٰ زکو نے کہا کہ ‘ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو، ٹورنامنٹ فکس تھا’۔ انہوں نے ریفری کو بے ایمان قرار دیتے ہوئے انصاف نہ کرنے کا الزام لگایا۔

مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے بھی ریفریز پر جانبداری کا الزام لگایا اور کہا کہ ‘یہ واضح طور پر فکس میچ تھا’۔ انہوں نے کہا کہ اگر ارجنٹینا کو ہی جتوانا تھا تو باقی ٹیموں کو کیوں بلایا؟

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں