لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں اغوا اور زیادتی کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون اسٹرڈ گیبریلا روبنسن نے مجسٹریٹ کے سامنے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان حلفی میں بتایا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
گیبریلا روبنسن نے کہا کہ ان کے تجربات مختلف تھے اور چار مسلح افراد نے انہیں باندھ دیا۔ ایک شخص نے ان پر تشدد کرتے ہوئے ان کے مخصوص حصوں کو چھوا۔ ان کے ساتھ موجود دیگر غیر ملکی خاتون بھی اس صورتحال سے گزری۔
پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر 15 لاکھ ڈالر تاوان اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضا ڈار اور دونوں خواتین کاروباری شراکت دار تھے اور کاروباری معاملات کی بنیاد پر انہیں پاکستان بلایا گیا تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے قریبی رشتہ دار اس واقعے میں ملوث ہیں اور حکومت واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اسحاق ڈار سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔


