ہومUncategorizedگلستان جوہر حملہ کیس میں عمر قاری سمیت 6 مبینہ دہشتگرد نامزد

گلستان جوہر حملہ کیس میں عمر قاری سمیت 6 مبینہ دہشتگرد نامزد

کراچی (لارڈ میڈیا): گلستان جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ کمپنی پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر قاری سمیت 6 دہشتگردوں کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں رینجرز کے سب انسپکٹر اسد محمود خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کے استعمال، برآمدگی، دہشت گردانہ سازش اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق 27 جون 2026 کو رینجرز ورکشاپ کمپنی کے گیٹ پر ایک دہشتگرد نے خودکش دھماکہ کیا جس سے 3 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔ بعد ازاں، مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ اور ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا۔

اسپیشل فورس اور کیو آر ایف کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس نے اپنے ساتھیوں کے نام عمر، عبدالہادی اور جانان بتائے۔

گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ وہ جلال آباد افغانستان سے آیا تھا اور اس کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے، جو رینجرز اہلکاروں پر حملے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت پاکستان بھیجے گئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں