کیرولینا (لارڈ میڈیا): امریکا میں ایک پالتو طوطے اسپوڈلز نے سب سے لمبی عمر پانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کیرولینا کے ایک خاندان کے پاس موجود ہرے رنگ اور جامنی سر والا یہ طوطا 32 سال کی عمر پاکر دنیا کا سب سے معمر پالتو طوطا بن گیا ہے۔
طوطے کی مالکن امانڈا بیتھ نے بتایا کہ 1997 میں جب وہ 23 سال کی تھیں، ان کی والدہ نے یہ طوطے کا بچہ تحفے میں دیا تھا اور اس وقت طوطے کی عمر 3 سال تھی
۔ رواں سال 28 مارچ کو طوطے کے 32 سال اور 28 دن کی عمر ہونے پر دنیا کے سب سے معمر زندہ طوطے کا ریکارڈ قائم کرنے پر جشن منایا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق طوطے عموماً گھریلو ماحول میں 15 سے 20 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں، لیکن اسپوڈلز نے کافی لمبی عمر پائی ہے۔


