ہوماہم ترینایران کو معاہدے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے،...

ایران کو معاہدے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملہ طے کرنے کے لئے بے تاب ہے اور انہیں جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کے موقع پر کہی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران بھی ہمارے نشانے پر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران سمجھوتے کے لئے شدت سے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کبھی کسی بادشاہ کے سامنے نہیں جھکتا اور دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کی مدد کی، اور امریکی قوم مضبوط ترین قوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں