ہومتازہ ترینشہباز شریف نے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے 11 ارب روپے ...

شہباز شریف نے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گیمز کی تیاریاں فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوں گے اور پاکستان کو 22 سال بعد ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ فنڈز مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے اور ان کا استعمال اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، لاجسٹک، گیمز تقریبات اور انتظامی امور پر ہوگا۔

مزید برآں، ساؤتھ ایشین گیمز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا جو تمام تیاریوں کی نگرانی کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں