بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 2026 کے پہلے5ماہ کے دوران ملک میں بجلی کے مجموعی تجارتی لین دین کا حجم 3 کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.8 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ اس عرصے کے دوران صوبوں کے اندر بجلی کی تجارت کا حجم گزشتہ سال کی نسبت28.5 فیصد بڑھا جبکہ بین الصوبائی اور بین العلاقائی بجلی کے تجارتی لین دین میں 12.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران ماحول دوست بجلی کی تجارت کا حجم 136.4 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد زائدہے۔
صرف مئی کے مہینے میں ملک بھر میں بجلی کے تجارتی لین دین کا حجم 626.8 ارب کلو واٹ آور رہا، جو گزشتہ سال کی نسبت 23.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔


