تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل یوسی کرادی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل پر ایرانی سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یوسی کرادی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جون 2025 میں اسرائیل کے خلاف سائبر حملوں کی تعداد تقریباً 1,600 تھی جو جون 2026 میں بڑھ کر 4,800 تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض سائبر گروہ انتہائی مہارت رکھتے ہیں اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن ان خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
یوسی کرادی نے مزید کہا کہ مبینہ سائبر حملوں کا ہدف اسرائیل کا اہم انفراسٹرکچر، بڑی تجارتی و صنعتی کمپنیاں، سرکاری ادارے اور چھوٹے کاروبار بھی بنے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ جن اداروں کے سائبر سیکیورٹی نظام کمزور تھے ان کے کمپیوٹر سسٹمز کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایران نے اس بیان پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔


