کراچی (لارڈ میڈیا): اورنگی ٹاؤن میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے نے سوتیلی ماں کو کلہاڑی کے واروں سے قتل کر دیا۔ اس واقعے میں مقتولہ کی مدد کرنے والا ایک پڑوسی بھی زخمی ہوا۔
پولیس نے شدید مزاحمت کے بعد ملزم بیٹے شوکت علی کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے کلہاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 50 سالہ فہمیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ مقتولہ فہمیدہ کے شوہر لطیف نے 17/18 سال قبل دوسری شادی کی تھی، جو بظاہر اس قتل کی وجہ معلوم ہوتی ہے۔ گرفتار ملزم اور اس کی والدہ کا تعلق بہاولنگر سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی پڑوسی اور مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


