ہومانٹرنیشنلایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا...

ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مبینہ جنگی جرائم پر قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ایرانی عدلیہ کو ہدایت کی ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک اور عوام کو پہنچنے والے نقصانات کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر قانونی اقدامات کیے جائیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے بیانات مجرمانہ ذمہ داری کے اعتراف کے مترادف ہیں، جو ایرانی قوم کے حقوق کی بحالی کے لیے قانونی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق عدلیہ کی ذمہ داری عوامی حقوق کے تحفظ، قانونی آزادیوں کے فروغ، انصاف کے قیام، بدعنوانی کے خاتمے، قوانین کے نفاذ اور قومی مفادات کے دفاع تک پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی سے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جون 2025 اور فروری 2026 میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد، زخمیوں اور ملک کو پہنچنے والے نقصانات پر سیکڑوں بلکہ ہزاروں قانونی مقدمات دائر کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے میناب اور لامرد میں بچوں کی ہلاکتوں، طبی مراکز اور عوامی خدمات کی تنصیبات پر حملوں کو سنگین جنگی جرائم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کی جانب سے ان کارروائیوں کا اعتراف یا ان پر فخر کا اظہار، ایران کے قانونی دعوؤں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم شواہد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں