ہومUncategorizedایرانی وزیر خارجہ: یکطرفہ اقدام سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے

ایرانی وزیر خارجہ: یکطرفہ اقدام سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے

بغداد (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی یکطرفہ اقدام سے خطے کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بیان عراق کے دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔

عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ ان کا دورہ عراق، امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عراقی تیل کی ترسیل رک گئی ہے اور جنگ جاری رہی تو پورا خطہ تباہی کی طرف جائے گا۔

عباس عراقچی نے اپنے دورہ بغداد کو جنگ کے بعد کی خصوصی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا اور نئی عراقی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے عراق کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے پر زور دیا اور امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات عراقی ہم منصب کو بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 30 دن تک آبنائے ہرمز مکمل ایرانی کنٹرول میں رہے گی اور کسی بھی یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں