ہومUncategorizedفیفا ورلڈکپ: کیپ وردے کی تاریخی کامیابی

فیفا ورلڈکپ: کیپ وردے کی تاریخی کامیابی

میامی (لارڈ میڈیا): کیپ وردے نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی پہلی شرکت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ گروپ ایچ کے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے باوجود کیپ وردے نے تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے کوالیفائی کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اس نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن یوراگوئے اور 2034 ورلڈکپ کے میزبان سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میچ کے دوران کیپ وردے نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم سعودی عرب کے مضبوط دفاع نے ان کے تمام مواقع ناکام بنا دیے۔ کیپ وردے اب 3 جولائی کو میامی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں میدان میں اترے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں