اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیارے بھائی شاہد اختر اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر کے مطابق شاہد اختر کی نماز جنازہ کل نماز عصر ایچ-8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ شعیب اختر کے بھائی کے انتقال پر کرکٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے