دیر لوئر (لارڈ میڈیا): محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دیر لوئر میں چھ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ان دہشتگردوں پر مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جن میں باڈوان پل پولیس پوسٹ حملہ اور کانسٹیبل محمد اسماعیل کی شہادت شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابو جانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ کارروائی کے دوران موقع سے چھ کلاشنکوف اور تین ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا اور پولیس کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔


