ہفتہ, جولائی 12, 2025
ہومLatestترجمان پاک فوج کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست

ترجمان پاک فوج کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی: کشمیری عوام نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، دنیا کی کوئی طاقت دونوں کو جدا نہیں کرسکتی۔ ذرائع کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ہلالِ امتیاز (ملٹری)نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست کی۔

کشمیری عوام نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ، شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔شرکاء نے کہا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!