اسلام آباد (لارڈ میڈیا): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جج طاہر عباس سپرا نے عدالت کے متعدد نوٹسز کے باوجود چالان جمع نہ کرانے پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے کارروائی کے دوران زبانی حکم سنایا گیا جبکہ تحریری حکم نامہ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ یہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کو چالان جمع نہ کرنے پر قید کی سزا