ہومانٹرنیشنلپاکستان نے ایران ڈیل میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ...

پاکستان نے ایران ڈیل میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد کی ہے۔ ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو بہت خوبصورت بات ہے۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایرانی صدر نے ان کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے سامنے پیش کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے اور اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال چین کا دورہ کریں گے اور چین سے ایران کے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں اور امریکہ کوشش کر رہا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی ہو۔ انہوں نے پاکستانیوں کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکنے کا دعویٰ بھی کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا۔ روس کو جی ایٹ سے نکالنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس اس گروپ میں شامل رہتا تو شاید روس یوکرین جنگ نہ ہوتی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں