ہومUncategorized90 سیکنڈ میں تھکن سے نجات کا سومیٹک بریتھنگ طریقہ

90 سیکنڈ میں تھکن سے نجات کا سومیٹک بریتھنگ طریقہ

کراچی (لارڈ میڈیا): دنیا بھر میں آفس ورک کرنے والے افراد کام کے دباؤ اور ذہنی تھکن سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر دن کے درمیان میں آنے والی تھکن اور توجہ کی کمی جیسے مسائل عام ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی ڈاکٹر جِل بُولٹی ٹیلر کے مطابق، مسلسل کام کے دوران تھکن یا تناؤ کی صورت میں دماغ سے ایڈریلین جیسے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جو دل کی دھڑکن تیز کر دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس حالت میں 90 سیکنڈ کی سومیٹک بریتھنگ مشق جسم اور دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس میں ناک سے گہری سانس لے کر منہ سے آہستہ آہستہ باہر نکالا جاتا ہے، اور جسم کے مختلف حصوں میں تناؤ کو محسوس کر کے ڈھیلا کیا جاتا ہے۔

یہ عمل دل کی دھڑکن کو متوازن کرتا ہے اور کورٹیسول کی سطح کو کم کرتا ہے جوکہ اسٹریس ہارمون ہے۔ اس سے کام کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور توجہ بحال ہوتی ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سانس کی مشق کے علاوہ، متوازن غذا، پانی کا استعمال، اور نیند کی بہتر روٹین بھی برن آؤٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں