ہومانٹرنیشنلامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امن...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط مکمل

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تاریخی امن معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فرانس میں بیٹھ کر اور مسعود پزشکیان نے تہران میں رہ کر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد سے ثالثی کے طور پر دستخط کیے۔

یہ الیکٹرانک دستخط انٹرنیٹ یا کمپیوٹر کے ذریعے دستاویزات یا معاہدوں کی منظوری کا جدید طریقہ ہے، جو قانونی طور پر روایتی دستخطوں کے برابر ہی مانے جاتے ہیں۔ اس طریقے میں رہنماؤں کو آمنے سامنے بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور سیاسی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔

امریکی قانون اور یورپی یونین کے ضوابط کے تحت، ڈیجیٹل دستخطوں کو قانونی تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ دستخط سادہ شکل میں نام ٹائپ کرنے، اسکین کردہ دستخط یا ویب سائٹ پر رضامندی کے بٹن پر کلک کرنے سے کیے جا سکتے ہیں۔

بڑے معاہدوں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل یا بایومیٹرک دستخط استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں کمپیوٹر کوڈنگ اور خفیہ چابیاں شامل ہوتی ہیں تاکہ دستخط کی درستگی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ جدید طریقے کاروباری اور سرکاری کاموں کو پیپر لیس بنا دیتے ہیں، تاہم میڈیا کے لیے معاہدے کی کاپیوں پر علامتی دستخط کیے جاتے ہیں تاکہ فوٹیج کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں