ہوموزارت مذہبی امورامن عامہچکوال میں آسٹریلوی نژاد فیملی پر فائرنگ کے سلسلے مین سی سی...

چکوال میں آسٹریلوی نژاد فیملی پر فائرنگ کے سلسلے مین سی سی ڈی نے معافی مانگ لی

چکوال (لارڈ میڈیا): چکوال میں آسٹریلوی نژاد فیملی پر فائرنگ کے واقعہ کو سی سی ڈی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ حکام نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ 10 جون کی رات چکوال میں سی سی ڈی پولیس اسٹیشن کے باہر پیش آیا، جہاں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ فیملی نشانہ بن گئی۔ فائرنگ کی زد میں آنے سے نوسالہ ہانیہ عدیل جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہو گئے۔

ریجنل آفیسر سی سی ڈی شاہ میر خالد نے کہا کہ ٹارگٹ کی شناخت کے بغیر سیدھی فائرنگ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے سی سی ڈی کی تربیت پر اٹھنے والے سوالات پر معافی مانگی اور ایس او پیز پر نظرثانی کا وعدہ کیا۔

شاہ میر خالد نے 2019 میں سی ٹی ڈی کے ساہیوال میں ہونے والے متنازع پولیس مقابلے کا حوالہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس کیس کی تفتیش کو ماضی کی طرح ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں