ہوماہم ترینپاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید

مردان (لارڈ میڈیا): پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 2 پائلٹس شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ شہید ہونے والوں میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہ عباسی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر عبدالعلیم خان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہید جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا اور پوری قوم کو ان کی قربانی پر فخر ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہدا کی قربانیوں کو قوم کے لیے قابل فخر قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں