ہومUncategorizedانگلینڈ فٹ بال ٹیم کا قیمتی سامان چوری، مالیت 18 ہزار ڈالر

انگلینڈ فٹ بال ٹیم کا قیمتی سامان چوری، مالیت 18 ہزار ڈالر

کنساس سٹی (لارڈ میڈیا): انگلینڈ ٹیم کو فیفا ورلڈکپ 2026 کے آغاز سے قبل پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم کا سامان فلوریڈا میں قائم پری ٹورنامنٹ کیمپ سے کنساس سٹی منتقل کیا جا رہا تھا۔ امریکی ریاست کے پراسیکیوشن دفتر کے مطابق چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔ دو افراد مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق چوری شدہ سامان میں چار جوڑے فٹبال بوٹس، ایک فٹبال، گول کیپر کے دستانے، تربیتی کٹ اور تین دستخط شدہ جرسیوں سمیت تقریباً 32 اشیاء شامل تھیں۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ چوری ہونے والی اشیاء ٹیم کی تیاریوں یا کروشیا کے خلاف پہلے میچ پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سامان کا بیشتر حصہ بعد ازاں برآمد بھی کر لیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں