اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق مستحق خاندانوں کی تعداد 10 ملین سے بڑھا کر 10.2 ملین کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت مزید خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کی کوریج میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ہنرمند پروگرام کو بھی توسیع دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ لرننگ پروگرام کو بھی شامل کر کے پروگرام پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعظم روزگار اسکیم کے تحت 36 ہزار 676 گھرانوں کی مدد کی جائے گی، جبکہ 51 ہزار 185 افراد کو مختلف ہنر سکھانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔


