ہوماہم ترینمظفر آباد میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام...

مظفر آباد میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں تمام سوار اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گرا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مظفرآباد کے قریب پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں