نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکا کے نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2007 کے بعد امریکا میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تحقیق میں اسمارٹ فونز، خاص طور پر آئی فون کے استعمال کو شرح پیدائش میں کمی کے ایک ممکنہ عنصر کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے استعمال سے سماجی میل جول میں کمی آئی ہے، جس نے پیدائش کی شرح کو متاثر کیا ہے۔ 2007 میں آئی فون کی متعارف کرانے کے بعد 15 سے 24 سال کی عمر کی خواتین میں پیدائش کی شرح میں 4.5 سے 8 فیصد تک کمی ہوئی۔
اسی طرح Cincinnati یونیورسٹی کی تحقیق نے 128 ممالک میں اسمارٹ فونز کے استعمال اور پیدائش کی شرح کا جائزہ لیا اور عالمی سطح پر پیدائش کی شرح میں کمی کو ‘عالمی ٹیکنالوجی شاک’ قرار دیا۔
تحقیق کے مطابق امیر اور غریب ممالک دونوں میں پیدائش کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمر افراد کی تعداد بڑھ گئی ہے اور سماجی سکیورٹی نظام پر دباؤ بڑھا ہے۔


