ہوماہم ترینن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات کامیاب

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات کامیاب

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی پر حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور وفاق آئندہ مالی سال میں چھوٹے صوبوں پر زیادہ پیسہ خرچ کرے گا۔

صدر مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ سب سے زیادہ فنڈز بلوچستان کو ملیں گے، جہاں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 265 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر 195 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کیلئے 98 ارب، پنجاب کیلئے 72 ارب روپے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے۔

احسن اقبال نے مزید بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ اس سال شروع کیا جائے گا اور کے فور منصوبے کیلئے بھی وفاقی حکومت بجٹ میں فنڈز مختص کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں