ہومتازہ تریننیب کا رئیل اسٹیٹ میں فائل کلچر ختم کرنے کا اعلان

نیب کا رئیل اسٹیٹ میں فائل کلچر ختم کرنے کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): نیب نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں فائل کلچر ختم کرنے اور نقد جائیداد خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین نیب نذیر احمد نے کہا کہ آئندہ 4 سے 5 ماہ بعد پلاٹوں کی فائلوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں شفافیت لانے کے لیے ہر پلاٹ کو بارکوڈ والا منفرد نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے ون ونڈو نظام سمیت جامع اصلاحات متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔

نذیر احمد نے کہا کہ نیب اب صرف شواہد اور قانون کی بنیاد پر فیصلے کر رہا ہے، اور احتساب کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا ایک ٹول ہے اور اس کی اپنی ساخت شفاف نہیں ہے۔

انہوں نے کوہستان کرپشن کیس میں 27 ارب روپے کی ریکوری کا ذکر کیا اور کہا کہ گزشتہ برس نیب کی مجموعی ریکوریز 5.4 ٹریلین روپے تک پہنچ چکی ہیں۔

لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور بدعنوانی کے خاتمے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں