ہومUncategorizedلاہور ہائیکورٹ نے آئی پی پیز ادائیگیوں پر درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے آئی پی پیز ادائیگیوں پر درخواست مسترد کر دی

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی واپسی کے حکم کو عدالتی دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

فیصلے کے مطابق عدالت اقتصادی، مالیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں پر اپیلٹ فورم کے طور پر کام نہیں کر سکتی۔ عدالت نے کہا کہ محض کسی پالیسی سے اختلاف پر آئینی درخواست دائر کرنے کا جواز نہیں بنتا اور عدالت ریگولیٹر یا ماہرِ معاشیات کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی حقوق سے متعلق عدالتی مداخلت صرف غیر قانونی یا غیر آئینی اقدامات کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں