ہومانٹرنیشنلامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو ایران پر حملے سے...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو ایران پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کیا تو امریکہ اس میں شامل نہیں ہوگا۔ یہ گفتگو ایران کی جانب سے بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد ہوئی۔

اتوار کی رات ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کے فضائی دفاع نظام نے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان فون پر گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے ارادے سے آگاہ کیا۔ اس پر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ ایران پر حملے میں شامل نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو ایران کے ساتھ معاہدہ قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حالیہ حملے امریکہ کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کو متاثر نہیں کریں گے۔

اگر معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو ایران پر کمانڈو آپریشن پر غور کریں گے۔ ٹرمپ نے ایران کو مشورہ دیا کہ میزائل داغنا کافی ہے اور اسرائیلی وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ جوابی حملہ نہ کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں