تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نے پیر کی صبح بتایا کہ اسرائیل نے ایران میں مختلف اہداف پر حملہ کئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ حملے فضا سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کئے گئے۔
پاسداران انقلاب کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی سرکاری میڈیا نے ملک کے مختلف شہروں تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی اطلاع دی۔
دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے پیر کے روز ایک صوبائی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوب مغربی ایران کے شہر ماہشہر میں واقع کارون پٹروکیمیکل پلانٹ کو اسرائیلی حملے میں نقصان پہنچا ہے۔ بعد میں اسرائیلی فوج نے ایکس پر اس حملے کی تصدیق بھی کی۔


