ہومانٹرنیشنلٹرمپ کا پروگرام کے دوران میزبان پر بدعنوانی کے الزامات کا اظہار

ٹرمپ کا پروگرام کے دوران میزبان پر بدعنوانی کے الزامات کا اظہار

وسکونسن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کی میزبان کرسٹن ویلکر کو انٹرویو کے دوران ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کردی اور مائیکروفون پھینک کر چل دیے۔ یہ واقعہ ریاست وسکونسن کے دورے کے دوران پیش آیا۔

ٹرمپ نے پروگرام ‘میٹ دی پریس’ کے دوران میزبان پر بدعنوانی کے الزامات لگائے اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔ انٹرویو تقریباً 50 منٹ تک جاری رہا، جس کے اختتام پر کیلیفورنیا کے انتخابات سے متعلق سوال پر دونوں کے درمیان تلخی ہوگئی۔

ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو یک طرفہ اور بدعنوان نیٹ ورک قرار دیا اور کہا کہ وہ کافی وقت دے چکے ہیں۔ میزبان نے یاد دلایا کہ وہ انٹرویو کے لیے وسکونسن پہنچی ہیں، جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ بارش میں ایک گھنٹہ گزار چکے ہیں۔

بعد ازاں، ٹرمپ نے اپنا مائیکروفون اتارا، زمین پر رکھا اور انٹرویو کا مقام چھوڑ دیا، مگر جاتے ہوئے میزبان کے کندھے پر ہاتھ بھی رکھا اور کہا کہ ایسی صحافت سے امریکا عظیم نہیں بن سکتا۔

کرسٹن ویلکر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ خراب موسم نے انٹرویو کو پیچیدہ بنا دیا تھا، تاہم ایران جنگ، معیشت اور دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹرمپ نے بھی بارش کے اثرات کو تسلیم کیا اور دوبارہ انٹرویو دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں