اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت کو بجٹ 27-2026 میں ٹیکس نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار ہے۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں کمی، سپر ٹیکس میں 2 فیصد کمی اور برآمد کنندگان پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے۔
تاہم، سولر پینلز، ہائبرڈ گاڑیوں اور دیگر اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کم رکھا جائے تاکہ توانائی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اقدامات ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلیٹی کے تحت 1.4 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، موجودہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کو کم کر کے 13428 ارب روپے کیا گیا ہے، اور اگلے مالی سال کے لیے ہدف کو 15264 ارب روپے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


