دبئی (لارڈ میڈیا): خلیجی خطے میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے دبئی کے شاہانہ ہوٹلز کو مقامی رہائشیوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دبئی میں بعض ہوٹل تزئین و آرائش کے نام پر عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
کچھ ہوٹلوں میں تنخواہوں کا بحران اور عملے کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ متعدد ہوٹلز سیاحت کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کی امید میں ہیں۔
پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر واقع 5 اسٹار ہوٹلوں نے رہائشیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز متعارف کرائے ہیں، جس سے مقامی لوگ بھی اب ان ہوٹلوں میں قیام کر سکتے ہیں جو پہلے ان کی بلند قیمتوں کے باعث ممکن نہیں تھا۔


