نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں شدید گرمی کے باعث گجرات کے گر سینکچری لینڈ اسکیپ میں ایشیائی نسل کے 8 شیر کے بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست گجرات کے وزیر جنگلات ارجن موڈھواڈیا نے بتایا کہ ان بچوں کی موت کسی انفیکشن یا وائرس سے نہیں بلکہ شدید گرمی اور اس سے پیدا ہونے والی کمزوری کے سبب ہوئی۔
موڈھواڈیا نے مزید کہا کہ 17 میں سے 12 شیر کے بچوں کو صحتیابی کے بعد جنگل میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ باقی 5 بچے بھی صحت مند ہیں اور جلد قدرتی ماحول میں واپس جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کسی بیماری کے باعث شیروں کی اموات نہیں ہوئیں، اگرچہ ایک شیرنی حمل کی پیچیدگیوں کے باعث دم توڑ گئی۔
واضح رہے کہ ایشیائی شیر کی نسل خطرے سے دوچار ہے اور وہ صرف گجرات کے جنگل تک محدود ہیں۔


