پاکپتن (لارڈ میڈیا): 19 ایس پی روڈ پر بکرا چور گینگ کی گاڑی نے راہگیروں کو کچل دیا، جس سے دو خواتین اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چور گینگ نے پولیس کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر رکشہ اور درخت سے جا ٹکرائی۔
ڈی پی او کے مطابق حادثہ کے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ڈاکو گاڑی چھوڑ کر مکئی کی فصلوں میں فرار ہو گئے، جبکہ دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


