ہوماہم ترینوزیراعظم کا چین کے ساتھ معدنیات تعاون پر زور

وزیراعظم کا چین کے ساتھ معدنیات تعاون پر زور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کے دوران معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے حالیہ دورۂ چین کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کی وسعت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر بروقت عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ جبکہ چینی سفیر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اداروں پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ذمہ داری عائد کی۔

ملاقات کے دوران قراقرم ہائی وے ری الائنمنٹ منصوبے، سیکیورٹی تعاون اور اقتصادی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ سفیر جیانگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دورۂ چین کی کامیابی پر بھی مبارکباد پیش کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں