ہومUncategorizedپاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے...

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): پاکستان نے جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان نے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 2-5 سے شکست دے کر اپنی برتری برقرار رکھی۔ کاکامیگاہارا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عبداللہ نے دو جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحیی نے ایک، ایک گول کر کے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کے محمد یحیی کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ مڈفیلڈ اور دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم اور مینجمنٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فتح کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 5 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان جونیئر ٹیم اس کارکردگی کو سیمی فائنل میں بھی برقرار رکھے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں